مولانا محمد شفیع اوکاڑوی نے اپنی کتا ب ''ذکر جمیل'' جو کہ پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت کے بارے میں ہے ، ایک فارسی شعر کو علامہ اقبال کی طرف منسوب کر کے لکھا ہے لیکن اصل میں وہ علامہ اقبال کا لکھا نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود اور امام مھدی مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی کتاب براھین احمدیہ سے لیا گیا ہے ، وہ فارسی شعر یہ ہے 'مصطفیٰ آئینۂ روئے خداست , منعکس دروے ہماں خوئے خداست' اس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ ' مصطفیٰ تو خدا کے چہرہ کے آئینہ ہیں ، ان میں خدا کی صفات منعکس ہیں ' یہ ہے وہ خوبصورت کلام جو عشق رسول کی ایک بہترین مثال ہے ، لیکن افسوس کہ مولوی صاحب نے صرف دنیا سے خوف کر کے اس شعر کے لکھنے والے کا نام نہیں لیا اور اقبال کا نام لکھ کر سیرت نبوی کے نیک کام میں بھی جھوٹ سے کام لیا ۔
2 comments:
جزاکم اللٰہ
سرقہ سے متعلق مزید حوالہ جات کے لیے مولانا دوست محمد شاہد کی کتاب بیسویں صدی کا علمی شاہکار دیکھی جا سکتی ہے
https://archive.org/download/20thCenturyElmiShahkar/20th-century-ilmi-shahkar.pdf
Post a Comment