وَاِنْ مِّنْ اَهْلِ الْکِتٰبِ اِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهٖ قَبْلَ مَوْتِهٖۚ وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ يَکُوْنُ عَلَيْهِمْ شَهِيْدًاۚ اس آیت میں لفظ ”اِنْ“ استعمال کیا گیا ہے جو کلمہ حصر کہلاتا ہے جس کی رو سے تمام اہل کتاب اس میں شامل ہیں۔ لہٰذا سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس آیت کریمہ میں اہل کتاب کا کون سا گروہ مراد ہے۔ وہ جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت میں موجود تھے، یا وہ جو اس آیت کے نزول کے وقت موجود تھے یا وہ جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمدِ ثانی کے وقت موجود ہوں گے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ لفظ ”اِنْ“ کے باعث حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے لے کر قیامت تک کے تمام اہل کتاب مخاطب ہیں۔ کسی ایک گروہ کو بھی اس میں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ مزید یہ کہ تمام لوگوں کا کسی نبی پر ایمان لے آنا سنّت اللہ کے خلاف ہے۔ خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمدِ اوّل کے وقت تمام بنی اسرائیل اُن پر ایمان نہیں لائے تھے تو آمدِ ثانی کے وقت یہ سنّت کیسے بدل جائے گی؟ پس بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ ایمان لے آیا اور ایک گروہ نے انکار کردیا۔ (سورۃ الصّف۔ 61:15) مذکورہ بالا غیر احمدی علماءکی تشریح ماننے سے تین متضاد صورتیں ہمارے سامنے آتی ہیں جنہیں کسی بھی طرح ایک دوسرے کے مطابق قرار نہیں دیا جاسکتا۔
پہلی صورت یہ ہے کہ جیسا کہ غیر احمدی مسلمان علماءکا ماننا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمدِ ثانی کے وقت تمام اہل کتاب یعنی یہود و نصاریٰ اُن پر ایمان لے آئیں گے۔ |
- Home
- قرآن و تفسیر
- روحانی خزائن
- مضامین کی فہرست
- اختلافی مسائل اور اعتراضات کے جواب
- اہم تبلیغی کتب
- الاسلام مرکزی ویب سائٹ
- ایم ٹی اے چینل دیکھیے
- اعتراضات کے جوابات
- کاروائی قومی اسمبلی 1974ء شائع کردہ حکومت پاکستان
- قومی اسمبلی 1974کی کا روائی پر تبصرہ
- 1974Proceedings Downloads
- محضر نامہ
- ہم سے رابطہ کریں
- فقہ احمدیہ
- حوالہ جات
- Videos
- Downloads
- Announcement
- Hamza Ali Abbasi
- حضرت مسیح موعود و امام مہدی علیہ السلام
Friday, 16 January 2015
کیا تمام اہل کتاب حضرت عیسیؑ پر ایمان لے آئیں گے ؟
Posted by
Ahmadi Muslim
0 comments:
Post a Comment