Saturday 17 January 2015

مرزا صاحب نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے غلطی کی ؟

ایک اعتراض حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اٹھایا جاتا ہے کہ مرزا صاحب نے  سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے غلطی کی ہے اور جو حوالہ دیا جاتا ہے وہ یہ ہے ،

'' تاریخ کو دیکھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہی ایک یتیم لڑکا تھا جس کا باپ پیدائش سے چند دن بعد ہی فوت ہو گیا ''
 ( روحانی خزائن ۔  جلد ۲۳- پَیغامِ صُلح: صفحہ 465 )

ایک دوسرا اعتراض بھی اس طرح کا کیا جاتا ہے کہ ایک اور غلطی  سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے کی ہے اور اس کے لیے یہ حوالہ دیا جاتا ہے ۔

'' تاریخ دان لوگ جانتے ہیں کہ آپ کے گھر میں گیارہ لڑکے پیداہوئے تھے اور سب کے سب فوت ہوگئے تھے '' 
( روحانی خزائن ۔  جلد ۲۳- چشمہ مَعرفت: صفحہ 299 )

اور یہ دونوں حوالے دے کر منظور چنیوٹی جیسے جاہل لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ کسی جگہ ایسا نہیں لکھا ہوا ۔



اب دیکھتے ہیں کہ اس اعتراض میں کتنی حقیقت ہے ، تاریخ اور سیرت کی کتابیں کوئی قرآن کی آیات نہیں کہ اختلاف نہیں ہو ان میں ، تاریخ اور سیرت کی کتب میں یہ روایت بھی صاف  طور پر موجود ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے والد صاحب ان کی پیدائش کے بعد فوت ہوئے ، تاریخ ابن کثیر اور مدارج النبوت کے حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں ۔




 اور باقی رہا دوسرا حوالہ کہ گیارہ بیٹے کہاں لکھا ہے تو وہ بھی سیرت حلبیہ میں موجود ہے ۔





مکمل تحریر >>