مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ، اکثر لوگ مولانا ابوالکلام آزاد کو ایک بڑا عالم جانتے ہیں اور ہمارے مخالف بھی انہیں بہت بڑا بزرگ تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ نہیں بتاتے کہ مولانا صاحب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زندہ ہونا اور واپس آنا نہیں مانتے اور اسے عیسائی عقیدہ تصور کرتے ہیں ۔ اپنے ایک خط میں تحریر فرماتے ہیں ۔
'' یہ عقیدہ اپنی نوعیت میں ہر اعتبار سے ایک مسیحی عقیدہ ہے اور اسلامی شکل و لباس میں ظاہر ہوا ہے ۔ ''
(نقش آزاد ، صفحہ ۱۰۲)
یہی خط مالک رام کی مرتب کردہ کتاب خطوط ابو الکلام آزاد میں بھی ملتا ہے ، جو آپ اس حوالہ میں دیکھ سکتے ہیں ۔
1 comments:
مجھے افسوس ہے کہاتنی عمدہ کاوش کا علم اتنی دیر بعد ہوا۔ اللہ آپکو بہت جزا دے
Post a Comment