حضرت مسیح موعود مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے 15 اپریل 1907 ء کوایک اشتہار'' مولوی ثناءاللہ صاحب کے ساتھ آخری فیصلہ'' کے عنوان سے دیا ، جس کے مخاطب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اہلِحدیث کے مولانا ثناءاللہ امرتسری صاحب تھے ، اب اس اشتہار کو لے کر دیوبندی اور اہل حدیث جو جھوٹ بولتے ہیں اس کا ایک اہم ثبوت یہاں آپ کو دکھانا مقصود ہے ، دیوبندی اس اشتہار کو نقل کر کے اس کو صرف دعا قرار دیتے ہیں ( محمدیہ پاکٹ بک ، صفحہ ۵۸۲ )
اور دوسری طرف اہلِ حدیث اس اشتہار کو مباہلہ قرار دے کر مولوی ثناءاللہ امرتسری صاحب کو فاتح قادیان کا خطاب دیتے ہیں ، جبکہ یہ بات نہیں بتاتے کہ مولوی ثناءاللہ صاحب نے صاف انکار کردیا تھا اس مباہلہ سے ۔
'' قادیانی متنبیّ مرزا غلام احمد نے ۱۵ / اپریل ۱۹۰۷ کو مباہلہ کا اشتہار شائع کیا جس کا عنوان تھا : مولوی ثناءاللہ کے ساتھ آخری فیصلہ۔۔ ''
( تذکرہ ابو الوفاء ، ص : ۹۶ ) ( برھان التفاسیر ، صفحہ ۲۵ )
( تذکرہ ابو الوفاء ، ص : ۹۶ ) ( برھان التفاسیر ، صفحہ ۲۵ )
مکمل تفصیل اور جواب کے لیے یہاں جائیں۔
0 comments:
Post a Comment