ایک اعتراض حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اٹھایا جاتا ہے کہ مرزا صاحب
نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے غلطی کی ہے اور جو حوالہ دیا جاتا ہے وہ یہ
ہے ،
'' دیکھو ہمارے پیغمبرِ خدا کے ہاں ۱۲ لڑکیاں ہوئیں ۔ '' (ملفوظات جلد 3 صفحہ 372 )
اس اعتراض کی حقیقت یہ ہے کہ ملفوظات خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ سے لکھی کوئی کتاب نہیں بلکہ اس میں وہ فرمان شامل کر کے شائع کیے گئے تھے جو ان کے صحابہ نے سن کر تحریر کیے ، اور جہاں سے یہ اعتراض لیا گیا ہے وہاں اس خطاب کو لکھنے والے صاحب خود یہ بتا رہے ہیں کہ یہ خطاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اندرونہ خانہ خواتین سے فرمایا جہاں ان کے ساتھ بچے بھی تھے اور اسے دروازے سے باہر کھڑے ہو کر لکھا گیا ، جس کی وجہ سے غلطی کا امکان ظاہر ہے ۔ ذیل میں ملفوظات جلد 3 صفحہ 369 کا عکس اس بات کے ثبوت میں دیا جا رہا ہے کہ اس خطاب کو لکھنے والے صاحب نے بچوں کے شور کا بتا کر خود غلطی کے امکان کو ظاہر کر دیا ہے ۔
ایک دوسرا اعتراض بھی اس طرح کا کیا جاتا ہے کہ ایک اور غلطی سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے کی ہے اور اس کے لیے یہ حوالہ دیا جاتا ہے ۔
'' تاریخ دان لوگ جانتے ہیں کہ آپ کے گھر میں گیارہ لڑکے پیداہوئے تھے اور سب کے سب فوت ہوگئے تھے ''
( روحانی خزائن ۔ جلد ۲۳- چشمہ مَعرفت: صفحہ 299 )
اس کا جواب یہاں دیکھا جا سکتا ہے
0 comments:
Post a Comment